ابنا: شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق شام کے اہلسنت علماء اتحاد نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں قطر کے سلفی وہابی شیخ یوسف قرضاوی کے شام کے بارے میں فتنہ انگیز فتوے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دین اسلام اور سنت رسول اللہ (ص) کے خلاف قراردیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری شیخ، حکومت قطر کی طرح اسرائیلی ایجنٹ ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امت مسلمہ کو شیخ یوسف قرضاوی جیسے فتنہ پرور افراد کی ضرورت نہیں کیونکہ امت مسلمہ اچھی طرح جانتی ہے کہ قطری شیخ، حکومت قطر کی طرح علاقہ میں امریکی اور اسرائیلی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں ۔ شام کے اہلسنت علماء نے قطری شیخ کے حزب اللہ لبنان کے بارے میں بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ قطر کے فتنہ پرور شيح کے بہکاوے میں نہ آئيں اور یہ جان لیں کہ امت مسلمہ کے درمیان افتراق پھیلانے والے اسلام اور مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں بلکہ وہ خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے نوکر اور غلام ہیں واضح رہے کہ شیخ قرضاوی نے اسرائیل کے خلاف آج تک کوئی فتوی صادر نہیں کیا اور اس نے حال ہی میں حزب اللہ کے خلاف گمراہ کن فتوی صادر کرتے ہوئے سلفی وہابیوں کو شام میں جنگ کرنے کا حکم دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 جون 2013 - 19:30
News ID: 426538
شام کے اہلسنت علماء اتحاد نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں قطر کے سلفی وہابی شیخ یوسف قرضاوی کے شام کے بارے میں فتنہ انگیز فتوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دین اسلام اور سنت رسول اللہ (ص) کے خلاف قرار دیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری شیخ حکومت قطر کی طرح اسرائیلی ایجنٹ ہے۔